Yathrib

قرآن مجید میں ’’یثرب‘‘ کاذکر ایک مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
’’یثرب‘‘ یہ مدینہ منورہ کا پرانا نام ہے۔ یہ نام حضرت نوحuکی نسل میں سے ایک شخص یثرب بن قانیہ کے نام پر ہے جس نے اس شہر کی بنیاد رکھی تھی۔’’یثرب‘‘ کے ابتدائی باشندوں میں عمالیق کے لوگ تھے، اس کے بعد وہاں فلسطین سے ہجرت کرکے آنے والے یہود آباد ہوگئے اور اور اسی طرح اوس اور خزرج دو قبیلے جو یمن میں سدِّ مآرب کی تباہی کے بعد یہاں آبسے تھے۔ نبی کریمuنے مسلمانوں کے ہمراہ یہاں ہجرت کی اور اس کا نام تبدیل کرکے مدینہ منورہ رکھا۔ تبدیلی کی وجہ بظاہر یہی ہے کہ لغت میں یثرب کے معنی ملامت ،فساد اور خرابی کے ہیں، اس لیے اس کا نام بدل کر مدینہ رکھ دیا