Sinai

قرآن مجید میں ’’سیناء‘‘ کاذکر دو (2) مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
’’سیناء‘‘ ایک صحرائی جزیرہ نما ہے جو مصر میں ایشیا اور افریقہ کے سنگم پر واقع ہے۔ اس کے شمال میں بحیرۂ روم ، مغرب میں نہرِ سویز اور جنوب میں بحیرۂ احمر اور جنوب مشرق میں خلیجِ عقبہ واقع ہے۔ مشرق میں ’’سیناء‘‘ فلسطین سے متصل ہے۔ صحراء سیناء کا رقبہ 60088 مربع کلومیٹر ہے۔ اس کا وسطی حصہ میں ’’تیہ‘‘ کا میدان ہے، جس میں بنی اسرائیل چالیس سال سرگرداں رہے۔