Sba
قرآن مجید میں ’’سبأ‘‘ کا ذکر دو (2) مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
’’سبأ‘‘ یمن کا ایک علاقہ ہے، جو صنعاء اور حضرموت کے درمیان ہے، اس کا مرکزی شہر مآرب تھا۔ اس علاقے کو ’’سبأ‘‘ کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اس علاقہ میں ’’سبا بن یشجب بن یعرب بن قحطان‘‘ کی ایک شاخ آباد تھی۔ قوم ’’سبأ‘‘ یمن میں رہتی تھی، قوم تُبّع بھی ان ہی میں سے تھی، ملکۂ بلقیس بھی یہیں کی رہنے والی تھی۔