Naqe
قرآن مجید میں ’’نَقْع‘‘ کاذکر ایک مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
’’نَقْع‘‘ غبار کو کہتے ہیں۔ قرآن مجید میں جہادی گھوڑوں کی قسمیں کھاتے ہوئے ان کی تعریف میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ وہ ٹاپ مار کر غبار اُڑانے والے ہیں۔ البتہ اس کی ایک اور تفسیر حضرت علی اور عبد اللہ ابن مسعود w سے منقول ہے کہ اس سے مراد منی اور مزدلفہ کے درمیان ایک وادی ہے۔