Makkah

قرآن مجید میں ’’مکۃ‘‘ کاذکر ایک مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
مکہ مکرمہ ایک مقدس اور بابرکت شہر ہے، یہ حجاز (سعودی عرب) میں واقع ہے، حضرت ابراہیمu نے اللہ کے حکم سے اپنی بیوی ہاجرہ اور بیٹے حضرت اسماعیلu کو یہاں آباد کیا تھا، پھر خانہ کعبہ، بیت اللہ کی تعمیر بھی کی تھی، اسی شہر میں آپaکی ولادت باسعادت ہوئی۔ یہ شہر تہامہ کے مشرق میں جدہ سے تقریباً 64 کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ مکہ کو ’’البلد الأمین، أمُ القریٰ، البیت العتیق، اور بیت الحرام‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا پرانا نام ’’بکۃ‘‘ بھی ہے۔مکہ مکرمہ کا وسط بیت اللہ یعنی خانہ کعبہ ہے۔