Madin
قرآن مجید میں ’’مَدْیَن‘‘ کاذکر دس مرتبہ (10)ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
یہ بُحیرۂ قلزم کے مشرقی ساحل کے ساتھ، عرب کے مغرب شمال میں ہے جو شام کے متصل حجاز کا آخری حصہ ہے۔ وہاں ایک جگہ ہے جہاں’’مَدْیَن‘‘ قبیلہ بستا تھا، جس کی طرف حضرت شعیب u نبی بناکر بھیجے گئے تھے۔ ’’أصحاب الأیکۃ‘‘ اور ’’مَدْیَن‘‘ دونوں ایک ہی قبیلہ کا نام ہے، جو باپ کی نسبت سے ’’مَدْیَن‘‘ کہلایا اور زمین کی طبعی اور جغرافیائی حیثیت سے ’’أصحاب الأیکۃ‘‘ کے لقب سے مشہور ہوا۔