Hazrat Haroon (P.B.U.H)

قرآن مجید میں حضرت ہارون علیہ السلام کا ذکر مبارک بیس (20) مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

حضرت ہارون علیہ السلام ‘ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بڑے بھائی ہیں ۔ ان کا سلسلۂ نسب یہ ہے:

’’موسیٰ بن عمران بن قاہت بن لاوی بن یعقوب علیہ السلام ۔‘‘

آپ کے اکثر واقعات موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ ہی جڑے ہوئے ہیں ، موسیٰ علیہ السلام جب تورات لینے کوہِ طور گئے تو بنی اسرائیل کی سربراہی آپ نے سنبھالی ، اور اس زمانہ میں بنی اسرائیل نے گوسالہ کی پرستش شروع کردی تھی ، اس وقت ہارون علیہ السلام نے انہیں بہت سمجھایا، لیکن یہ نہ مانے ، اس کے بعد موسیٰعلیہ السلامنے آکر بنی اسرائیلیوں کو ان کے شرک کی سزا دی۔

حضرت ہارون علیہ السلام کا انتقال حضرت موسیٰ علیہ السلامسے پہلے ہوا۔ 123 سال کی عمر میں وادیِ تیہ میں کوہِ ہور کے پاس جو ملک ادوم کی سرحد ہے، وہاں وفات پائی، آپ کی قبر صحرائے سیناء پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ’’ہور‘‘ میں ہے ، وہیں دفن ہوئے۔