E-Aduun Al-e-Al-Am

قرآن مجید میں ’’العُدوۃ الدُّنیا‘‘ کاذکر ایک مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
یہ بدر کے میدان کا نقشہ بتایا جارہاہے ، بدر میں آمدورفت کے تین راستے تھے:ایک جنوب میں جسے ’’العُدوۃ القصویٰ‘‘ کہا جاتا ہے، دوسرا شمال میں جسے ’’العُدوۃ الدُّنیا‘‘ کہا جاتا ہے، تیسرا راستہ شمالی راستے کے قریب ہی مشرق میں ہے، اسی سے اہلِ مدینہ آتے جاتے تھے، اس کا وہ کنارہ جو مدینہ کے قریب تر تھا اور بدر کے شمالی طرف تھا جسے ’’العُدوۃ الدُّنیا‘‘ کہا جاتا ہے، اس پر مسلمانوں کے لشکر نے پراؤ ڈالا ہوا تھا۔