Al Rass

قرآن مجید میں ’’الرس‘‘ کاذکر دو (2) مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
عربی زبان میں ’’رَسّ‘‘ اس کنویں کو کہا جاتا ہے جس کی منڈیر پتھروں سے بنائی گئی ہو۔ یہ ایک خاص کنواں تھا، جس پر قومِ ثمود کا ایک قبیلہ رہتا تھا۔ وہی لوگ ’’أصحاب الرَسّ‘‘ کے نام سے مشہور ہوئے۔ بعض مفسرین فرماتے ہیں: اس سے مراد آذربائیجان کی ایک وادی ہے، اس وادی میں رہنے والے ’’أصحاب الرَّسّ‘‘ کہلائے۔ بعض کے نزدیک اس سے نجران اور یمن کے درمیان حضرموت تک علاقہ مراد ہے۔