Al-Masjid Al-Haram

قرآن مجید میں ’’المسجد الحرام‘‘ کاذکر پندرہ(15) مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
’’المسجد الحرام‘‘ جزیرہ نما عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں واقع ہے، جو سطح سمندر سے 330 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ مسجد حرام کی تعمیری تاریخ عہدِ حضرت ابراہیم اور اسماعیل i سے تعلق رکھتی ہے۔دنیا بھر کے مسلمان دن میں 5 مرتبہ مسجدِ حرام میں قائم خانہ کعبہ کی جانب رُخ کرکے نماز ادا کرتے ہیں، جبکہ یہ دنیا کا واحد مقام ہے جس کا حج کیا جاتا ہے اوریہ زمین پر قائم ہونے والی پہلی مسجد ہے۔
بیرونی و اندرونی مقامِ عبادات کو ملا کر مسجدِ حرام کا کل رقبہ 40 لاکھ 8ہزار 20مربع میٹر ہے اور حج کے دوران میں اس میں 40 لاکھ 20ہزار افراد سماسکتے ہیں۔ اس میں کئی دروازے ہیں: مثلاً: بابِ فتح، بابِ عمرہ، باب عبد العزیز، باب الصفا، باب الفتح، اور باب السلام ۔ بابِ کعبہ کے دائیں ہاتھ پر مقامِ ابراہیم ہے۔