Al-Hijr

قرآن مجید میں ’’حِجر‘‘ کاذکر ایک مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
اس سے مراد قومِ ثمود کی بستیاں ہیں، حجاز اور شام کے درمیان وادیِ قریٰ تک جو میدان ہے، یہ سب ثمود کا مقامِ سکونت تھا، جو شمال مشرق میں تیماء سے لے کر سعودی ساحلی شہر ’’الوجہ‘‘ تک چلا گیا ہے۔ اس کے وسط میں ’’الدار الأحمر‘‘ اور ’’مدائن صالح‘‘ کے مقامات ہیں، آج کل ثمود کا علاقہ ’’فج الناقۃ‘‘ کے نام سے معروف ہے۔