Misr

قرآن مجید میں مصر کاذکر پانچ (5)مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
مصر، شمالی افریقہ میں بحیرۂ روم اور بحیرۂ قلزم کے ساحلوں پر واقع ہے۔ دریائے نیل بھی یہاں واقع ہے۔ مصر کی تاریخ 5000 سال پرانی ہے۔ مصر کا نام مصر بن مصرایم بن حام بن نوح کے نام پر رکھا گیا۔ مصر کی قدیم بادشاہت میں اہرام تعمیر ہوئے۔ وسطی بادشاہت کے زمانہ میں حضرت ابراہیمu مصر گئے۔ ہکسوس بادشاہوں کے دور میں بنی اسرائیل ، یوسفu اور ان کے بھائی مصر پہنچے۔ یہیں فرعون کے گھر میں حضرت موسیٰu نے پرورش پائی۔ قرآن میں بعض جگہ اس سے یہی مصر مراد ہے، جب کہ بعض جگہ عام شہر کے معنی میں بھی ہے۔