Jameiat Al-Bahrayn
قرآن مجید میں ’’مَجمع البحرین‘‘ کاذکر ایک مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
’’مَجمع البحرین‘‘ دو دریاؤں یا دو سمندروں کے سنگم یعنی ملنے کی جگہوں کو کہتے ہیں، قرآن مجید میں حضرت موسیٰuاور حضرت خضر u کے ملنے کی جگہ ’’مَجمع البحرین‘‘ بتائی گئی ہے، یہ کہاں واقع ہے؟ اس میں مختلف اقوال ہیں:( (1 بحرِ روم اور بحرِ فارس کے ملنے کی جگہ، ( (2 دریا ئے نیل کی دو بڑی شاخیں ’’البحر الأبیض‘‘ اور ’’البحر الأزرق‘‘ کے ملنے کی جگہ،(3) بحرِ ہند اور بحرِ احمر کے ملنے کی جگہ ، ((4 بحرِ روم اور بحرِ قلزم کے ملنے کی جگہ۔