Hanin

قرآن مجید میں ’’حُنین‘‘ کا ذکر ایک مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
’’حُنین‘‘ مکہ اور طائف کے درمیان ایک وادی کا نام ہے، جو مکہ مکرمہ سے دس میل سے کچھ زیادہ فاصلہ پر واقع ہے۔ بعض مؤرخین کے بقول ’’ذو المجاز‘‘ جو عرب کا مشہور بازار ہے اور عرفہ سے تین میل کے فاصلہ پر ہے، یہ وادی اسی کے دامن میں ہے ، اس مقام کو اوطاس بھی کہتے ہیں۔ ’’حُنین‘‘ کو ’’حُنین‘‘ اس لیے کہتے ہیں کہ یہ ایک شخص کی طرف منسوب ہے، جس کانام ’’حنین بن قانیہ‘‘ تھا۔ اس جگہ سن 8 ہجری مسلمانوں کی آ پ a کی قیادت میں قبیلۂ ہوازن اور ثقیف سے ایک جنگ ہوئی، جس میں ابتدا میں کچھ آزمائش کے بعد مسلمانوں کو اللہ کی مدد سے فتح نصیب ہوئی تھی۔