Eyn Al-Qit
قرآن مجید میں ’’عین القطر‘‘ کاذکر ایک مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
’’عین القطر‘‘ کا مطلب ہے ’’تانبہ کا چشمہ‘‘، اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمانu کو نعمتیں دی تھیں، ان میں سے ایک یہ بھی تھی کہ تانبہ کا ایک چشمہ ان کے لیے بہا یا تھا۔ بعض مفسرین فرماتے ہیں کہ ان کے ہاتھ میں تانبہ آتے ہی پگھل جاتا تھا، اس لیے اسے تانبہ کا چشمہ کہا گیا۔ بعض مفسرین فرماتے ہیں: یہ ایک خاص چشمہ تھا جس میں تانبہ پگھل کر بہتا تھا اور راجح قول کے مطابق یہ صنعاء یمن میں تھا۔