Burta Mecca

قرآن مجید میں ’’بطن مکۃ ‘‘کاذکر ایک مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
اس سے مراد مقامِ حدیبیہ ہے، اس کو مکہ مکرمہ سے بہت متصل ہونے کی بنا پر ’’بطن مکۃ‘‘ سے تعبیر کردیا گیا ہے۔ حدیبیہ حرمِ مکی کی مغربی حد ہے، مکہ سے دس میل اور جدہ سے تیس میل کے فاصلہ پر ہے۔ یہاں وہ پہاڑ جو مکہ کو گھیرے ہوئے ہیں ختم ہوجاتے ہیں اور ساحلی میدان شروع ہوجاتا ہے۔ یہیں ایک درخت کے نیچے آپaنے اپنے صحابہ] سے جان نثاری کی بیعت لی تھی، جسے بیعتِ رضوان کہا جاتا ہے۔ آج کل اس علاقہ کو ’’شمیسیۃ‘‘ کہتے ہیں۔