Babil

قرآن مجید میں بابل کاذکر ایک مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
یہ تاریخی شہر ہے جو وسطی عراق میں دریاء فرات کے کنارے واقع ہے، اسے سمیری قوم نے آباد کیا تھا۔ یہ دو ہزار قبل مسیح میں انتہائی شہرت کو پہنچا۔ آج کل بابل کے کھنڈر ’’حلّہ‘‘ شہر کے شمال میں آٹھ دس کلومیٹر دور پائے جاتے ہیں،یہیں نمرود حکمران رہتا تھا، اور یہیں ہاروت اور ماروت دو فرشتے اُترے تھے، اور اسی شہر سے حضرت ادریسuنے ہجرت کی تھی۔