Ashab Alqryۃ

قرآن مجید میں ’’اصحاب القریۃ‘‘ کاذکر ایک مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے
قرآن کریم میں سورۂ یاسین میں ایک مختصر واقعہ مذکور ہے، جسے واقعۂ اصحابِ یاسین یا واقعۂ اصحاب القریۃ کہتے ہیں۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ گزشتہ زمانہ میں ایک بستی میں کفر و شرک اور شر وفساد کو دور کرنے اور رشد وہدایت کا سبق دینے کے لیے اللہ تعالیٰ نے دو پیغمبروں کو مامور کیا۔ بستی والوں نے ان دونوں کو جھٹلایا توا للہ تعالیٰ نے ان کی مدد کے لیے ایک اور ہادی کا اضافہ کردیا، ان کے نام ایک قول کے مطابق صادق ، صدوق اور شلوم تھے، مگر قوم بدستور کفر وشرک پر ڈٹی رہی۔ اس دوران بستی کے ایک مومن شخص جس کا نام حبیب نجار تھا، اس نے اپنی قوم کو اللہ کے پیغمبروں کی پیروی کی تلقین کی، قوم والے اس پر مزید بھڑک گئے اور اس مردِ مومن اور تینوں رسولوں کو شہید کردیا، تب ان پر اللہ کا عذاب نازل ہوا اور ایک ہولناک چیخ نے ان سب کو ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ انطاکیہ شہر میں پیش آیا ، اس شہر کے لوگ بت پرست تھے، اور یہ واقعہ حضرت عیسیٰ u کے زمانہ سے پہلے کا ہے۔