Am-Al-Qry

قرآن مجید میں ’’اُم القریٰ‘‘ کاذکر دو مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
اس سے مراد ’’مکۃ المکرمۃ‘‘ ہے، اس کو ’’اُم القریٰ‘‘ اس لیے کہتے ہیں یہ زمین کی بنیاد اور سب سے اولین جگہ ہے جو زمین کے وسط میں ہے، یا اس وجہ سے کہ یہاں کعبہ ہے اور عبادت کی جگہ ہے اور ہر طرف سے لوگ اس کی طرف آتے ہیں، یا اس کی عظمتِ شان کو ظاہر کرنے کے لیے اس کو بستیوں کی ماں کہا گیا ہے۔