Al-Tuwr

قرآن مجید میں ’’طور‘‘ کاذکر دس (10) مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
سیناء جزیرہ کی جنوب میں’’طور‘‘ پہاڑ واقع ہے، جس کی اہم ترین چوٹی جبل موسیٰ 2285میٹر بلند ہے۔ یہیں حضرت موسیٰ u کو اللہ تعالیٰ نے نبوت عطا ء کی تھی، اس کے قریب سینٹ کتھرائن کی چوٹی ہے جو 2637 میٹر بلند ہے اور یہ مصر کا بلند ترین پہاڑ ہے۔ آج کل خلیج سویز کے مشرقی ساحل پر ’’الطور‘‘ نامی بندرگاہ ہے جو جزیرہ نما سیناء کے جنوب مغربی گوشے میں واقع ہے۔ قرآن مجید میں ’’طور‘‘ کو ’’طورِ سیناء‘‘ اور ’’طورِ سینین‘‘ بھی کہا گیا ہے، جب کہ بائبل میں اسے حورب کا پہاڑ لکھا گیا ہے۔