Al-Judy
قرآن مجید میں ’’جُوديّ‘‘ کاذکر ایک مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
’’جُوديّ‘‘ دریائے دجلہ کے مشرقی کنارے پر ’’جزیرۂ ابن عمرؓ‘‘ کے سامنے ایک پہاڑ ہے، جہاں شامی اور ترکی حدود ملتی ہیں۔ شام کے شہر کے ’’عین دیوار‘‘ سے ’’جُوديّ‘‘ پہاڑ صاف نظر آتا ہے۔ تورات کے مطابق ’’جُوديّ‘‘ پہاڑ ’’اراراط جزیزہ‘‘ میں ہے جو فرات او ر دجلہ کے درمیان دیارِبکر سے بغداد تک مسلسل چلا گیا ہے۔ طوفانِ نوح (u) میں جس کشتی پر نوحuاور ان کے متبعین اور دیگر حیوانات سوار ہوئے تھے وہ طوفان ختم ہونے کے بعد اللہ کے حکم سے اسی ’’جُوديّ‘‘ پہاڑ پر رُکی تھی۔