Al-E-Uduw Al-Quswy

قرآن مجید میں ’’العُدوۃ القُصوٰی‘‘ کاذکر ایک مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
یہ بدر کے میدان کا نقشہ بتایا جارہاہے ، بدر میں آمدورفت کے تین راستہ تھے: ایک جنوب میں جسے ’’العُدوۃ القُصوٰی‘‘ کہا جاتا ہے، دوسرا شمال میں جسے العدوۃ الدنیا کہا جاتا ہے، تیسرا راستہ شمالی راستے کے قریب ہی مشرق میں ہے، اسی سے اہل مدینہ آتے جاتے تھے، اس کا وہ کنارہ جو مدینہ سے دور کی طرف تھا اور بدر کے جنوبی طرف تھا جسے ’’العُدوۃ القُصوٰی‘‘ کہا جاتا ہے، اس پر مشرکین مکہ کے لشکر نے پڑاؤ ڈالا ہوا تھا۔