Al Bayt Al Maemur
قرآن مجید میں ’’البیت المعمور‘‘ کاذکر ایک مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
’’البیت المعمور‘‘ فرشتوں کا عبادت خانہ ہے، جس طرح خانہ کعبہ انسانوں کا عبادت خانہ ہے۔ یہ خانہ کعبہ کے بالکل محاذات میں اوپر ساتویں آسمان پر ہے، جہاں روزانہ ستر ہزار فرشتے داخل ہوتے اور عبادت کرتے ہیں، اور پھر ان کا نمبر دوبارہ نہیں آتا۔آپa نے معراج میں اس کی دیوار سے حضرت ابراہیمuکو ٹیک لگائے بیٹھے دیکھا تھا۔ مفسرین فرماتے ہیں: اس گھر کا نام ’’ضراح‘‘ یا ’’ضریح‘‘ ہے۔