Al-Akhdwd

قرآن مجید میں ’’الأخدود‘‘ کاذکر ایک مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
’’الأخدود‘‘ زمین کی لمبی کھائی کو کہتے ہیں۔ یمن کے حِمْیَری بادشاہ یوسف ذونواس جو یہودی تھا، اس نے اپنی مملکت کے مومن باشندوں کو مرتد ہونے سے انکار کرنے پر قتل کردیا تھا، چوں کہ اس کافر بادشاہ اور اس کے امراء سلطنت نے خندقیں کھدواکر اُن کے اندر آگ جلاکر عیسائی مومنوں کو اس میں ڈال کر زندہ جلادیا تھا، اس لیے ان کافروں کو ’’أصحاب الاخدود‘‘ کہتے ہیں۔ یہ واقعہ یمن میں نجران کے قریب سن 523ء میں پیش آیا تھا۔ اب بھی سعودیہ کے جنوب میں یمن کے سرحد کے قریبی نجران کے علاقے میں ایک جگہ ’’مدینۂ اخدود‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔