قرآن مجید میں حرم کاذکر دو (2) مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
’’حرم‘‘ کے معنی کسی کا م کے ممنوع ہونے کے ہیں، اسی طرح اس سے ’’حرمت‘‘ بھی ہے، جس کا معنی معزز ہے ، یعنی جس کی بے حرمتی منع ہو۔’’حرم‘‘ جب مطلق بولا جائے تو اس سے مراد مکہ اور اس کے قرب وجوار کا علاقہ ہوتا ہے۔ اس جگہ کو ’’حرم‘‘ اس لیے کہتے ہیں کہ یہاں بہت سے کام کرنے منع ہیں، جیسے: شکار، قتل وقتال، اور اس وجہ سے کہ یہ جگہ معزز ہے۔ اس کی حدود مدینے کی طرف سے تنعیم تک ہے جو مکہ سے تین میل کے فاصلہ پر ہے ۔ عراق کی سمت میں سات میل ’’جبل مقطع‘‘ کے کنارے پہاڑی راستے تک، یمن کی طرف سے سات میل ’’اضاۃ لبن وادی‘‘ تک، جعرّانہ کی طرف نو میل ’’شعب عبد اللہ بن خالد‘‘ تک، طائف کی طرف سات میل عرفات میں بطن نمرہ تک، اور جدہ کی طرف دس میل ہے حدیبیہ کے آخری حصے تک۔ یہ ساری حدودِ حرم کہلاتی ہیں۔ یہاں قتل وقتال کرنا، شکار کرنا، کسی پرندے کو مارنا، خودرو گھاس کاٹنا اور اس سے باہر رہنے والوں کے لیے یہاں احرام پہنے بغیر اندر آنا منع ہے۔
AlhamduLillah I received Digital Quran from Ahsan Ul Kalam. This Digital Holy Quran is worth more than 10,500. It was my wish from last 1, 2 years. AlhamduLillah it's fulfilled now. The Digital Quran has many great features, and I am still exploring more features. May Allah Almighy reward Team AUK for this sacred cause. In the end once again thanks to Team AUK.
السلام علیکم ۔میں نے اپ سے یہ ڈیوائس آرڈر کی ہے اپنے بچے کے لیے۔
ماشاءاللہ بہت ہی اچھی چیز ہے ۔
الحمدللہ میں نے جیسے سوچا تھا ویسے ہی ہے ۔
میں اپنے بچے کی اسلامی تربیت کے حوالے سے بہت فکر مند تھی اس ڈیوائس نے الحمدللہ میری فکر کو کم کر دیا ہے اور مجھے بہت شوق تھا کہ میں اور میرا بچہ عربی سیکھیں اور بولیں الحمدللہ اس کے ذریعے یہ کام ہمارے لیے اسان ہو گیا ہے۔
جزاکم اللہ خیرا کثیرا
اللہ تعالی اپ کو بہت جزائے خیر عطا فرمائے
اور گزارش ہے اپ سے اپ اسی طرح اور بچوں کے لیے اور اچھے اور اسلامک کھلونے لے کر ائیں
اللہ اپ کے اس اسلامی کاوشوں کو قبول و منظور فرمائے اور اپ کو اور نیکی کے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین