Iiram
قرآن مجید میں ’’إرم‘‘ کا ذکر ایک مرتبہ آیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
’’إرم‘‘ ایک بستی اور شہر کا نام ہے جس کی تعین میں اختلاف ہے۔ بعض مؤرخین کہتے ہیں کہ یہ ایک شہر کا نام ہے جسے اسکندریہ کہتے ہیں، جب کہ بعض کی رائے یہ ہے کہ یہ دمشق ہے اوربعض لوگ بیان کرتے ہیں کہ قرآن میں جس ’’إرم ذات العماد‘‘ کا ذکر ہے وہ یمن میں حضرموت اور صنعا ء کے درمیان تھا، جسے شداد بن عاد نے بنایا تھا، جب کہ ’’إرم‘‘ کو شخص کا نام بھی کہا گیا، جس کی طرف حضرت ہودuکی قومِ عاد منسوب ہے۔ قومِ عاد کو ’’عادِ ارم‘‘ بھی کہا جاتا ہے، اس لیے کہ یہ سامی نسل کی اس شاخ سے تعلق رکھتے تھے جو ’’ارم بن سام بن نوح‘‘ سے چلی۔